تاج محل پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اُٹھا، بھارت میں ہلچل
بھارت میں ’پاکستان زندہ باد‘ کے نعرے لگانے کے ’جرم‘ میں متعدد نوجوانوں کے خلاف ملک سے غداری کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ٹائمز آف انڈیا کے مطابق یہ واقعہ بھارتی شہر آگرہ میں واقع تاریخی عمارت تاج محل کے اندر پیش آیا جہاں عرس کی تقریبات کے دوران بچوں اور لڑکوں کا ایک گروہ مقبرے پر چڑھانے کے لیے سبز رنگ کی ایک چادر لیجا رہا تھاکہ اس دوران انہوں نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگا دیئے۔
رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ 4اپریل کو پیش آیا جس کی ویڈیو انٹرنیٹ پر پوسٹ کی گئی۔ پولیس نے اس ویڈیو کی بناءپر نامعلوم نوجوانوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیاہے۔ بتایا گیا ہے کہ اس مقدمے میں آرکائیولوجیکل سروے آف انڈیا کو مدعی بنایا گیا ہے کیونکہ یہ واقعہ ان کے زیرانتظام عمارت میں پیش آیا تھا۔ مقدمے میں ملزمان پرملک سے بغاوت کی دفعہ 124اے بھی شامل کی گئی ہے۔ تاحال یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ پولیس نے اس مقدمے میں کوئی گرفتاری بھی کی ہے یا نہیں۔
Email This Post
تبصرے بند ہیں.