ویرات کوہلی نے مسلسل تیسری مرتبہ اہم اعزاز اپنے نام کر لیا

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی مسلسل تیسری مرتبہ دنیا کے بہترین کرکٹر کا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔ ویرات کوہلی وزڈن کے پانچ بہترین کرکٹرز میں بھی جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے جبکہ اس فہرست میں انگلینڈ کے جوز بٹلر اور سیم کیورین کے علاوہ انگلینڈ ویمن کرکٹر روری برنز اور ٹیمی بیومونٹ شامل ہیں۔

ویرات کوہلی نے 2014ءمیں دورہ انگلینڈ کے دوران صرف 134 رنز بنائے تھے مگر حالیہ دورے کے دوران انہوں نے پانچ ٹیسٹ میچوں کے دوران 59 کی اوسط کیساتھ 593 رنز بنائے۔ وزڈن کے ایڈیٹر لارنس بوتھ کا کہنا ہے کہ اگرچہ 2014ءمیں ان کی ٹیم سیریز ہاری تھی مگر ویرات کوہلی نے بیٹنگ میں اپنی اہلیت ثابت کی۔

انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ کے دوران بالخصوص انگلینڈ میں ویرات کوہلی کی بیٹنگ بہت ہی شاندار رہی جبکہ ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں ان کی فارم نئے مقام پر پہنچ چکی ہے۔
Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.