باکسر عامر خان امریکی باکسر ٹیرنس کرافورڈ سے مقابلہ کریں گے

پاکستان نژاد برطانوی باکسرعامر خان 20 اپریل کو ایک مرتبہ پھر باکسنگ رنگ میں اتریں گے۔ ورلڈ ویلٹر ویٹ چیمپیئن کے لیے ان کا مقابلہ امریکی باکسر ٹیرنس کرافورڈ کے درمیان نیویارک میں ہو گا۔
مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق باکسر عامر خان نے کہا ہے کہ ’ناقابل شکست ٹیرنس کرافورڈ سے مقابلہ جیتنے کے لیے پر امید ہوں۔31سالہ امریکی باکسر ٹیرنس کرافورڈ اب تک 19فائٹ کر چکا ہے جس میں 15مقابلے اس نے ناک آوٹ کی بنیاد پر جیتے ہیں۔‘
ایک ویڈیو پیغام میں عامر خان نے کہاکہ ’پاکستان میں باکسنگ کے لیے کام کرنا میرا مشن ہے۔‘ انہوں نے کہا کہ ’عامر خان اکیڈمی کے عثمان خان کی فائٹ دیکھنے دبئی جاوں گا۔‘
خیال رہے کہ عثمان وزیر کی فائٹ 3 مئی کو دبئی میں ہوگی۔
 عامر خان نے کہا کہ ’ورلڈ ویلٹر ویٹ چیمپیئن شپ کے اس مقابلے میں میرے پاس تیسری بار ورلڈچیمپیئن بننے کا بہترین موقع موجود ہے۔19مقابلوں میں ناقابل شکست رہنے والے ٹیرنس کرافورڈ کے خلاف جیتنے کیلئے پر امید ہوں۔‘
اس مقابلے کے لئے وہ آئندہ ہفتے انگلینڈ سے نیویارک روانہ ہوں گے۔
Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.