کراچی میں قومی ترانے کی دھن پر ورلڈ کپ ٹرافی کی نمائش

آئی سی سی ورلڈکپ 2019کی ٹرافی جلوے بکھیرنے کراچی پہنچ گئی، شائقین کرکٹ نے میگا ایونٹ کی ٹرافی کی شہر قائد آمد پر زبردست استقبال کیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد اور لاہور کے بعد خوشیوں کا رنگ جماتی اور شائقین کا لہو گرماتی ورلڈ کپ ٹرافی کراچی کے مقامی شاپنگ مال میں لائی گئی۔

شائقین کے سامنے ٹرافی نمائش کیلئے پیش کی گئی تو کرکٹ دیوانے ورلڈ کپ ٹرافی دیکھ کر پرجوش ہو گئے، شاپنگ مال میں خوب سیلفیاں بنوائی گئیں۔

بچے ہوں یا بڑے سب کی یہی خواہش تھی کہ آئی سی سی ورلڈ کپ ٹرافی پاکستان ہی آئے گی، ان کا کہنا ہے کہ اصل خوشی تب ہوگی جب سرفراز الیون یہ ٹرافی جیت کر ہمیشہ ہمیشہ کے لئے پاکستان لائے گی۔

اس موقع پر پورٹ گرینڈ میں شاندار کنسرٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں کرکٹ لوورز نے بھرپور انداز میں شرکت کی، تقریب میں قومی ترانے کی دھن میں ٹرافی کو پیش کیا گیا۔

کنسرٹ میں سجاد علی اور دیگر نامور گلوکاروں کی جادوئی آواز نے سماں باندھ دیا، علی ظفر نے بھی شائقین کا جوش بڑھایا، ورلڈ کپ ٹرافی کا شہر قائد میں آج آخری روز ہوگا، حسین اور یادگار لمحات شائقین کے ذہنوں میں محفوظ رہیں گے۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.