فیس بک میسجز کو واپس مین ایپلی کیشن میں لا رہا ہے
اس سال کے شروع میں خبریں آئی تھیں کہ فیس بک اپنی میسجنگ سروسز کو آپس میں ضم کر رہا ہے، جس کے بعد صارفین ایک ایپ میں رہتے ہوئے تمام پلیٹ فارمز پر پیغامات بھیج سکیں گے یعنی فیس بک صارفین دوسری ایپس کھولیں بغیر وٹس ایپ اور انسٹاگرام پر بھی پیغام بھیج سکیں گے۔مارک زکر برگ نے بھی اس منصوبے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ایسا مستقبل قریب میں نہیں ہوگا۔
حال ہی میں ایپ ریورس انجینئرنگ کی ماہر جین وونگ نے ایسے شواہد تلاش کیے ہیں، جن سے پتا چلتا ہے کہ فیس بک ایپ میسجنگ سروس کو واپس مین ایپلی کیشن میں شامل کر رہا ہے۔
فیس بک نے 2014ء میں میسنجر اور مین ایپلی کیشن کو الگ الگ کر دیا تھا۔
جین وونگ کاکہنا ہے کہ مین ایپ میں چیٹ کی محدود سہولت دستیاب ہوگی۔ صارفین مین ایپ میں صرف چیٹ کر سکیں گے جبکہ زیادہ ایڈوانس فیچر جیسے کالز اور فائل شیئرنگ کے میسنجر ہی استعمال کرنا پڑے گا۔
تبصرے بند ہیں.