برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زرمیں 27.67 فیصد اضافہ

رواں مالی سال کے ابتدائی 9 ماہ میں برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زرمیں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 27.67 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

سٹیٹ بنک آف پاکستان کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی 2018ء سے لیکر مارچ2019ء تک برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں نے 2747.51 ملین ڈالر کی ترسیلات زرکیں جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 27.67 فیصد زیادہ ہے۔

گزشتہ مالی سال کے تین سہ ماہیوں میں برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں نے 2117.16 ملین ڈالر کازرمبادلہ ملک بجھوایا تھا۔ اعدادوشمارکے مطابق مارچ 2019ء میں برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں نے 281.26 ملین ڈالر کا زرمبادلہ ملک بجھوایا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 8.61 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ سال مارچ میں برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں نے 258.96 ملین ڈالر کازرمبادلہ ملک ارسال کیا تھا۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.