جاپان کے بادشاہ اِکی ہیٹو آج تخت سے دستبردار ہو جائیں گے
جاپان کے بادشاہ اِکی ہیٹو آج تخت سے دستبردار ہورہے ہیں، اُن کے بیٹے نارو ہیٹو بادشاہت سنبھالیں گے۔
عہدے سے دستبرداری سے قبل امپیریل پیلس میں روایتی تقریبات جاری ہیںجس میں اِکی ہیٹو شریک ہیں۔
دستبرداری کی تقریب جاپان بھر میں ٹی وی پر براہ راست دکھائی جائے گی،85 سالہ اکی ہیٹو نےاپنی بڑھتی عمراورخرابی صحت کی وجہ سے یہ ذمہ داری نبھانے سے معذوری ظاہر کی تھی۔
شاہی تقریب میں جاپانی وزیراعظم سمیت 300 افراد شرکت کریں گے۔
اکی ہیٹو تین دہائیوں تک جاپان کے بادشاہ رہے ،جاپانی بادشاہت کی تاریخ میں پہلی دفعہ کوئی بادشاہ اپنے عہدے سے دستبردار ہورہا ہے۔
Email This Post
تبصرے بند ہیں.