برازیل میں کیٹ واک کے دوران ماڈل ریمپ پر گر کر ہلاک

برازیل میں منعقد فیشن شو میں 26 سالہ ماڈل ٹیلزسوآریس کیٹ واک کے دوران ریمپ پر گرکر ہلاک ہوگئے۔
گذشتہ سنیچرکو’ساؤ پاؤلو فیشن ویک‘ کی تقریب کے   آخری روز برازیلین ماڈل ریمپ پر کیٹ واک کے دوران گر گئے تھے۔
فیشن شو کے منتظمین  کے مطابق ٹیلز سوآریس کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کی۔
’ساؤ پاؤلو فیشن ویک‘  کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ’ہمیں ابھی ابھی ٹیلز سوآریس کی موت کی خبر ملی ہے جو ’اوکسا شو‘ کے دوران بیمار ہو گئے تھے۔‘
بیان میں ماڈل کی موت کی وجہ نہیں بتائی گئی۔
مقامی میڈیا کے مطابق 26 سالہ ماڈل اس وقت گر گئے جب وہ کیٹ واک کے بعد ریمپ چھوڑ کر جارہے تھے۔ خوف زدہ تماشائیوں کے سامنے طبی عملے نے فوری طور پر سوآریس کو ابتدائی طبی امداد دی، جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ساؤ پاؤلو فیشن ویک کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ’ ہم ٹیلز سوآریس کی موت پر ان کے خاندان کے ساتھ تعزیت کا اظہارکرتے ہیں۔‘
فیشن برانڈ اوکسا، جس کے شو کے دوران ماڈل کی موت واقع ہوئی، کا انسٹاگرام پرجاری بیان میں کہنا تھا ’کہ ٹیلز سوآریس کی موت سے ان کی تمام ٹیم کو صدمہ پہنچا ہے۔‘
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ٹیلز ’بیس ایم جی ٹی‘ ماڈلنگ ایجنسی کے ساتھ منسلک تھے۔
Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.