فیس بک، 6 ماہ میں 3 ارب جعلی اکاؤنٹس بند کیئے
فیس بک کی جانب سے جاری رپورٹ کےمطابق 6ماہ کے دوران پہلی مرتبہ 3 ارب جعلی اکاؤنٹس بند کر دیئے گئے ہیں۔
برطانوی میڈیا کے مطابق فیس بک نے اپنی تازہ ترین ’نافذ العمل رپورٹ‘ شائع کر دی ہے جس کے مطابق اکتوبر 2018 سے مارچ 2019 کے دوران مختلف اکاؤنٹس اور پوسٹس کے خلاف کی جانے والی کارروائی کی تفصیلات شامل ہیں۔
رپورٹ میں 6 ماہ کےدوران 70 لاکھ سے زائد نفرت انگیز پوسٹس کو بھی ہٹایا گیا ہے، جبکہ 6 ماہ کے دوران اسلحہ فروخت کرنے والے 10 لاکھ پوسٹس کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔
اس عرصے میں فیس بک کو نفرت انگیز پوسٹس ہٹانے کے لیے 10 لاکھ درخواستیں موصول ہوئیں، جس میں سے تقریبا ایک لاکھ 50 ہزار پوسٹس کو نظر ثانی کے بعد دوبارہ بحال کیا گیا۔
فیس بک رپورٹ میں صارفین میں ذمہ داری پیداکرنے اور انکے احتساب کےپہلووں کی بھی نشاندہی کی گئی ہے۔
Email This Post
تبصرے بند ہیں.