انتخابات میں تاریخی کامیابی کے بعد عمران خان کے پیغام پرنریندر مودی نے بھی جوابی ٹوئٹ کردیا

عمران خان کی جانب سے مودی کو کامیابی پر نیک خواہشات کے اظہار پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا موقف بھی آگیا اور انہوں نے وزیراعظم عمران خان کی علاقائی امن کیلئے دعوت پر اپنے عزم کو دہرایا ہے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے بھارت میں لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کو بھاری اکثریت سے کامیابی پر بھارتی ہم منصب نریندر مودی کو مبارکباد کا ٹوئٹ کیا تھا جس پر بھارتی وزیراعظم نے عمران خان کے مبارکبادی پیغام پر شکریہ اداکیا ،بھارتی وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ میں آپکی نیک تمناؤں پر دل سے شکرگزار ہوں ،میں نے ہمیشہ خطے میں امن اور ترقی کو ترجیح دی ۔یاد رہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی نےحالیہ الیکشن میں300سیٹوں پر کامیابی حاصل کی تھی ۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.