فلم پرے ہٹ لَوو کا دوسرا گانا ریلیز
سلمان اقبال فلمز، دی وژن فیکٹری اور اے آر وائی فلمز کی مشترکہ پیش کش فلم پرے ہٹ لوَو اسٹوری کا دوسرا گانا بہکا سا ریلیز کردیا گیا جس کے خوبصورت بول اور مدھر دھن نے شائقین کے دلوں میں گھر کرلیے۔
تفصیلات کے مطابق ایس آئی فلمز، اے آر وائی فلمز اور دی وژن فیکٹری کی مشترکہ کاوش سے محبت میں کشمکش سے متعلق کہانی پر فلم بنائی جارہی ہے جسے ’’پرے ہٹ لَوو کا نام دیا گیا۔
مدھر دھن پر بنائے جانے والے رومانوی گانے ’’بہکا سا‘‘ کی ویڈیو باقاعدہ ریلیز کردی گئی جس میں علی طارق اور ہرشدیپ نے اپنی آواز کا جادو جگایا جبکہ اس کے میوزک کی ہدایت کار ی اذان سمیع خان نے کی۔
عاصم رضا کی ہدایت کاری میں بنائی جانے والی فلم میں شہر یار منوّر، مایہ علی، احمد علی بٹ، زارا نور عباس صدیقی، ندیم بیگ، حنا دل پذیر، شہباز شگری، منوّر صدیقی، فہیم زمان، رچل ویکا جی، یوسف بشیر قریشی، جمی خان کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔
Email This Post
تبصرے بند ہیں.