ومبلڈن ٹینس، جوکووچ اور فیڈرر کا فائنل اتوار کو ہوگا
ومبلڈن ٹینس کے دونوں سیمی فائنل لندن کے آل انگلینڈ کلب میں ہوئے۔ جن میں جوکووچ اور فیڈرر نے کامیابی حاصل کر کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ نوواک جوکووچ اور راجر فیڈرر کے درمیان فائنل اتوار کو ہوگا۔
پہلے سیمی فائنل میں دفاعی چیمپئن نوواک جوکووچ نے رابرٹو بوٹسٹا کو چار سیٹ کے مقابلے کے بعد مات دی، پہلا سیٹ جوکووچ کے نام رہا لیکن ،دوسرا سیٹ بوٹسٹانے 4-6 سے جیتا۔
اگلے دونوں سیٹ میں جوکووچ نے حریف کی ایک نہ چلنے دی اور3-6 اور 2-6 کے اسکور سےفتح حاصل کی ۔
دوسرا سیمی فائنل نیڈال اور فیڈرر کے درمیان ہوا، یہ میچ 3 گھنٹے اور 2 منٹ تک جاری رہا۔
فیڈرر نے پہلے سیٹ میں سات چھ سے فتح حاصل کی، نیڈال نے دوسرا سیٹ چھ ایک سے اپنے نام کیا ۔
تیسرے اور چوتھے سیٹ میں فیڈرر نے چھ تین اور چھ چار سے کامیابی حاصل کی اور فیصلہ کن معرکے میں جگہ بنالی۔
Email This Post
تبصرے بند ہیں.