کینن کا G7 X III کیمرہ انسٹاگرام کے لیے عمودی ویڈیو بھی بنا سکتا ہے

کینن نے  دو نئے پاور شوٹ کیمرہ متعارف کرائے ہیں۔ یہ کیمرے یوٹیوب اور انسٹاگرام پر تخلیق کاروں کی ضروریات  کو مدنظر رکھ کر ڈیزائن کیا گیا ہے۔ G7 X III  اور G5 X IIدونوں پاور شوٹ G7 X II  اور G5 X کے جانشین ہیں۔ دونون میں ہی 20 میگا پکسل 1 انچ سی ایم او ایس سنسر کے ساتھ DIGIC 8 امیج پروسیسر ہے۔ جو 12800 کے آئی ایس او لیول پر 20 fps پر تصاویر بنا سکتا ہے۔
کینن نے G7 X III کو اگلی نسل کا وی لاگنگ کیمرہ قرار دیا ہے۔اس کا ہارڈ وئیر بھی اسے کچھ ایسا ہی ظاہر کرتا ہے۔ اس کیمرے میں 4.2 گنا آپیٹکل لینز ہیں ( جو 35 ایم ایم میں 24-100 mm f/1.8-2.8 کے برابر ہے)۔ ا سکے ساتھ کیمرے میں بلٹ ان آپٹیکل امیج سٹیبلائزیشن بھی ہے۔ اس کیمرے کی ٹچ سکرین 3 انچ کی ہے، جو وی لاگنگ یا سیلفی کے لیے 180 ڈگری پر مڑ سکتی ہے۔

اس کیمرے میں ہیڈ فون جیک نہیں ہے لیککن بہترین آڈیو کوالٹی کے لیے اس میں بلٹ ان مائیکرو فون ان پٹ ہے۔


اس کیمرے سے صارفین بغیر کراپنگ کے 30 fps پر 4K ویڈیو ریکارڈ کر سکتے ہیں۔ یہ فیچر 2,300 ڈالر کے EOS R میں بھی نہیں ہے۔ سلوموشن کے لیے یہ 120 fps پر 1080p پر ریکارڈنگ کر سکتا ہے۔
اس کیمرے کا ایک متاثر کن فیچر یہ بھی کہ اس سے صارفین وائی فائی پر براہ راست یوٹیوب پر لائیو سٹریم کر سکتے ہیں۔
G7 X III میں بلٹ ان جیارو کی مدد سے آپ عمودی ویڈیو بھی ریکارڈ کر  کے انسٹاگرام سٹوری کے طور پر شیئر کر سکتے ہیں۔کینن کے اس کیمرے کو وی لاگرز کے کنونشن Vidcon 2019 میں لانچ کیا جا رہا ہے۔
G7 X III جہاں وی لاگرز کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے وہیں G5 X II کو فوٹو گرافر کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اس کیمرے کا ڈیزائن اور ہارڈ وئیر بھی G7 X III جیسا ہی ہے لیکن اس میں 24-120mm کے برابر f/1.8-2.8 زوم لینز کے ساتھ پاپ اپ او ایل ای ڈی الیکٹرونک ویو فائینڈر بھی ہے۔
G7 X III کی قیمت 749 ڈالر ہوگی۔یہ سلور اور سیاہ رنگوں میں دستیاب ہوگا۔ G5 X II کی قیمت 899 ڈالر ہوگی، یہ صرف سیاہ رنگ میں پیش کیا گیا ہے۔ دونوں کیمروں کی فروخت کا آغاز اگلے ماہ سے ہوگا۔

Canon's G7 X III can shoot vertical video for your Instagram
Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.