نیٹ فلیکس نے بھارت میں 3 ڈالر سے بھی کم میں موبائل اونلی سٹریمنگ پلان متعارف کرا دیا

نیٹ فلیکس   نے بھارت میں اپنی سٹریمنگ سروس کا موبائل اونلی ورژن  جاری کر رہا ہے۔اس کم قیمت پلان کی ماہانہ فیس 199 بھارتی روپے یا 2.80 امریکی ڈالر ہوگی۔یہ سروس صرف ایک موبائل ڈیوائسز کے لیے ہوگی اور اس کی ریزولوشن بھی  480p تک  محدود ہوگی۔
یہ نئی سروس فی الحال صرف  بھارت میں لانچ کی  جا رہی ہے۔ نیٹ فلیکس کا کہناہے کہ  اس سروس کے تجربات کے بعد اسے مزید ممالک تک پھیلایا جائے گا۔
چند دن پہلے ہی نیٹ فلیکس نے اعلان کیا تھا کہ  نیٹ فلیکس تیسری سہ ماہی میں  موبائل اونلی سروس شروع کرے گا۔

پچھلے ہفتے  کمپنی نے  اعلان کیا تھا کہ دوسری سہ ماہی میں ان کے ساری دنیا میں 2.7 ملین  صارفین بڑھے تھے۔ صارفین کی تعداد میں اضافہ نہ ہونے کی وجہ سے  سٹاک مارکیٹ میں نیٹ فلیکس کے شیئرز کی قیمت بھی کم ہو رہی ہے۔
بھارت میں نیٹ فلیکس  کا موبائل اونلی پلان ایک وقت میں صرف ایک موبائل یا ٹیبلٹ پر چلے گا۔

کمپنی کو امید ہے کہ اس  کے صارفین کی تعداد میں کافی اضافہ  ہو گا۔
ابھی تک ایسی کوئی اطلاع سامنے نہیں آئی کہ نیٹ فلیکس یہی پلان امریکا میں بھی متعارف کرائے گا یا نہیں۔ تاہم اگر صارفین کے بڑھنے کی تعداد کم رہی  تو کمپنی اس پلان کو ترقی یافتہ ممالک میں بھی متعارف کرا سکتی ہے۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.