بھارت نے اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے پر رضامندی ظاہر،14 رکنی ٹیم اور آفیشلز کی فہرست پاکستان کو ارسال
پاک بھارت سپورٹس ڈپلومیسی میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے،بھارت نے ڈیوس کپ ٹائی کے لیے اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے پر رضامندی ظاہر کر دی۔1964کے بعد پہلی بار پاکستان ڈیوس کپ ٹائی کی میزبانی کر رہا ہے جس کے لیے بھارت کی شرکت مشکوک تھی۔اس حوالے سے اب اہم پیشرفت سامنے آئی ہے کہ بھارت کی ٹینس ایسوسی ایشن نے ڈیوس کپ ٹائی کے لیے پاکستان آنے پر رضا مندی ظاہر کر دی ہے۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ بھارتی ٹینس ایسوسی ایشن نے ڈیوس کپ کے لیے 14 رکنی ٹیم اور آفیشلز کیفہرست پاکستان کو ارسال کر دی ہے جس میں بھارتی ٹینس ایسوسی ایشن کے سابق صدر انیل کھنہ بھی شامل ہیں۔ذرائع کے کا کہنا ہے کہ مہیش بھوپاتی بھارتی ٹینس ٹیم کے نان پلیئنگ کپتان ہونگے جبکہ ٹینس عالمی رینکنگ میں 89ویں پوزیشن پر موجود پر جنیش پربھاکارن بھی انڈین اسکواڈ میں شامل ہیں۔اس کے علاوہ روہن بھوپنا، رام کمار، دیوج شرن بھی بھارتی ٹینس ٹیم میں شامل ہوں گے۔ذرائع کے مطابق ڈیوس کپ ٹائی میں دونوں روایتی حریف 14 اور 15 ستمبر کو اسلام آباد میں مد مقابل ہوں گے۔
Email This Post
تبصرے بند ہیں.