شاہد آفریدی کو قطر پریمیئر ٹی 10 لیگ میں اہم ترین عہدہ دیدیا گیا

قطر کرکٹ ایسوسی ایشن نے اعلان کیاہے کہ اس سال قطر پریمیئر ٹی ٹین لیگ 4 سے 6 ٹیمز کے درمیان خلیجی ریاست میں کھیلی جائے گی اور اس کیلئے پاکستان کے مایہ سٹار کھلاڑی شاہد آفریدی کی بطور برانڈ ایمبیسیڈر خدمات حاصل کر لی گئی ہیں ۔تفصیلات کے مطابق قطر کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر یوسف جہم الکواری نے ٹویٹر نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ” قطرکرکٹ ایسوسی ایشن اس سال کے آخر میں ٹی ٹین لیگ کا انعقاد کروانے جارہی ہے اور ممکنہ طور پر یہ نومبر یا دسمبر میں ہو گا ۔۔ان کا کہناتھا کہ ہم نے اس کی آئی سی سی سے منظوری حاصل کر لی ہے اور ہمارا ارادہ ہے کہ اس میں چار سے چھ ٹیمز حصہ لیں ، ٹیم کیلئے 8 پروفیشنل کھلاڑیوں کو باہر سے لیا جائے جبکہ تین مقامی کھلاڑی ٹیم میں شامل ہوں ، قطر کے کھلاڑیوں کیلئے نہایت مفید موقع ہو گا کہ وہ ان بڑے اور تجربہ کار کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلیں جوکہ انہیں کرکٹ کے میدان میں آگے لے جانے میں مدد کرے گا ۔انہوں نے خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ ایسوسی ایشن کی جانب سے پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی کو ٹورنامنٹ کا براینڈ ایمبیسیڈر بنانے کی پیشکش کی گئی تھی جسے انہوں نے قبول کر لیا ہے ۔ٹی ٹین لیگ کے حوالے سے شاہد آفریدی نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ”میں قطر اولمپک کمیٹی کے صدر جوعان بن حمد اور یوسف ال کواری قطر پریمیئر ٹی ٹین کرکٹ لیگ کے انعقاد کے اعلان پر دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتا ہوں ، آپ کے تعاون اور بطور برانڈ ایمبیسڈر ہم نہ صرف اس ایونٹ کے ذریعے کرکٹ کو فروغ دیں گے بلکہ اس سے قطر میں سیاحت کو بھی حوصلہ افزائی ملے گی ۔“

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.