وفاقی سیکرٹری مذہبی امورکی حج انتظامات کاجائزہ لینےجدہ آمد

وفاقی سیکرٹری مذہبی امورمیاں مشتاق برانہ حج انتظامات کاجائزہ لینےکیلئےجدہ پہنچ گئے۔
تفصیلات کےمطابق وفاقی سیکرٹری مذہبی امورحج انتظامات کاجائزہ لینےروڈٹومکہ پرواز کےذریعے جدہ پہنچےہیں۔
وفاقی سیکرٹری نےجدہ ایئرپورٹ پرروڈٹومکہ انتظامات کاجائزہ لیا۔اس موقع پر
ڈائریکٹر جنرل حج ساجد یوسفانی ، ڈائریکٹرحج ریحان عباس ، انچارج جدہ ایئرپورٹ ودیگر افسران نے وفاقی سیکرٹری کا استقبال کیا۔نئےمنتخب ہونےوالےڈی جی اورڈائریکٹرحج بھی اس موقع پر موجود تھے۔
وفاقی سیکرٹری مذہبی امورعام حجاج کے ساتھ بس میں جدہ سےمکہ مکرمہ پہنچےہیں۔وفاقی سیکرٹری آج عمرہ کی ادائیگی کے بعد مختلف حج سہولیات کا جائزہ اور بریفنگ لیں گے۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.