دنیا بھر میں آج ہیپاٹائٹس کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ہیپاٹائٹس سے بچاؤ اور آگاہی کا دن منایا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  دنیا بھر میں 28 جولائی کو ہیپاٹائٹس سے بچاو اور آگاہی کا دن منایا جاتاہے، ایک محتاط اندازے کے مطابق یہ موذی مرض ہر سال 14 لاکھ افراد کو موت کا شکار کردیتا ہے جبکہ دنیا بھر میں  32 کروڑ سے زائد افراد اس مرض میں مبتلا ہیں۔

پاکستان ہیپاٹائٹس کا شکار مریضوں کے لحاظ سے دنیا کا دوسرا بڑا ملک ہے جبکہ لیو ایچ او کی  رپورٹ کے مطابق پاکستان میں  ہر سال ڈیڑھ لاکھ سے زائد افراد ہیپاٹائٹس کی وجہ سے مر جاتے ہیں۔

ہیپاٹائٹس  سےہر سال 14 لاکھ افراد کو موت کا شکار ہوتے ہیں۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ  کے ذیلی ادارے عالمی ادارہ  برائے صحت کی جانب سے تمام ممالک میں ہیپاٹائٹس کی روک تھام کے لئے ریاستی سطح پر اقدامات اٹھانے پر زور دیا گیا ہے۔

ڈبلیو ایچ او کی لینسیٹ گلوبل ہیلتھ میں جاری کردہ  رپورٹ کے مطابق 67 سے کم اور درمیانی آمدنی والے ممالک میں ہیپاٹائٹس کو ختم کرنے میں ہر سال 6 ارب امریکی ڈالر خرچ کئے جائیں  تو 2030 تک 4.5 ملین سے زائد بچوں کو پری میچور اموات سے بچایا جا سکتا ہے۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.