فلم ’دی ایڈمز فیملی‘کا ٹریلر جاری
ہالی ووڈ کی کامیڈی اور تھرل سے بھرپور اینیمیٹڈ فلم دی ایڈمز فیملی کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔
کونراڈ ورنن کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم چارلس ایڈمز کے مشہور کارٹون پر مبنی ہے جس کی کہانی ایڈمز نام کے ایک خاندان کے گرد گھوم رہی ہے۔
فلم میں اپنی آوازوں کا جادو جگانے والے فنکاروں میں آسکر ایساک، چارلز تھیرون، نک کرول، فن وولفہارڈ، ایلیسن جینے اور ایمی گارسیا سمیت دیگر شامل ہیں۔
فلم 11اکتوبر کو ریلیز کی جائے گی۔
Email This Post
تبصرے بند ہیں.