پاکستان میں پہلی مرتبہ فائیوجی ٹیکنالوجی کا کامیاب تجربہ
پاکستان ساؤتھ ایسٹ ایشیا میں فائیوجی ٹیکنالوجی کا کامیاب تجربہ کرنےوالا پہلاملک بن گیا ہے، چیئرمین پی ٹی اے، وفاقی وزیر آئی ٹی اور کمپنی آج تفصیلات میڈیا کو دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں ٹیلی کمیونی کیشن کے میدان سے بڑی خبر سامنے آگئی، پہلی بار فائیوجی ٹیکنالوجی کا کامیاب تجربہ کر لیا، موبائل کمپنی زونگ نےفائیوجی ٹیکنالوجی کا اسپیڈ ٹیسٹ کامیابی سے مکمل کیا۔
جس کے بعد پاکستان ساؤتھ ایسٹ ایشیا میں فائیوجی ٹیکنالوجی کا کامیاب تجربہ کرنےوالا پہلاملک بن گیا ہے ، چیئرمین پی ٹی اے، وفاقی وزیر آئی ٹی اور کمپنی آج تفصیلات میڈیا کو دیں گے ۔
یاد رہے اس سے قبل پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی(پی ٹی اے) کا کہنا تھا کہ فائیو جی کے لائسنسز کا اجرا رواں سال نومبر میں ہوگا۔درخواستیں وصول کرنے کیلئے اخبار میں اشتہار دے دیا گیا جبکہ اس کا طریقہ کار بھی ویب سائٹ پر جاری کردیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ 2014 میں تھری جی اور فور جی کے لائسنس کا اجرا کیا گیا تھا جس کے بعد بڑی تعداد میں صارفین نے اس کا استعمال شروع کیا۔
پی ٹی اے کے مطابق اب تک چار کروڑ 40 لاکھ افراد تھری جی اور فور جی کی سروس استعمال کررہے ہیں، فائیو جی لائسنس کیلئے مختلف ٹیلی کام سیکٹر کی کمپنیاں خواہش مند ہیں۔
واضح رہے کہ 5 جی سیلولر کمیونیکشن ٹیکنالوجی کے میدان میں جدید اور تیز ترین ٹیکنالوجی ہے، ٹیکنالوجی ماہرین کے مطابق 5 جی ٹیکنالوجی سے اسمارٹ فونز پر انٹرنیٹ کی رفتار پچاس گنا بڑھ جائے گی ، جس کے ذریعے صارفین محض ایک سیکنڈ میں کئی میگا بائیٹ کی فلم ڈاؤن لوڈ کر سکیں گے۔
Email This Post
تبصرے بند ہیں.