کوالالمپور : دو پاکستانی باڈی بلڈر بھائیوں نے مسل مینیا ملائیشیا میں گولڈ میڈل حاصل کرلیا
پاکستانی باڈی بلڈر بھائیوں نے بین الاقوامی مقابلے میں کامیابی حاصل کرلی، مسل مینیا ملائیشیا میں دانش علی اور رضاباقری اپنی کیٹیگری میں گولڈ میڈل لےاڑے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی تن ساز بھائیوں دانش علی اور رضا باقری نے بین الاقوامی مقابلوں میں پاکستان کا نام روشن کردیا، دانش علی نے70کلوگرام کیٹیگری میں بھارت کے انیش توشار کو پیچھے چھوڑ دیا۔
کراچی سے تعلق رکھنے والےدانش علی نے گولڈ میڈل جیتنے کی ہیٹ ٹرک کرلی، دانش علی دبئی اور سنگاپورمیں ہونے والے مقابلے بھی جیت چکے ہیں۔
اس کے علاوہ دانش کے چھوٹے بھائی رضا باقری نے74کلوگرام کیٹیگری میں گولڈ میڈل جیتا، اس کامیابی کے بعد دونوں پاکستانی باڈی بلڈر بھائی اب مسل مینیا پرو میں شرکت کے اہل ہوگئے ہیں۔
اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے باڈی بلڈردانش علی کا کہنا تھا کہ میں اپنی فتح کو افواج پاکستان کے نام کرتا ہوں، رضا باقری نے کہا کہ ہم دونوں شکاگو میں ہونے والی پرو چیمپئن شپ جیتنا چاہتے ہیں۔
دونوں باڈی بلڈر بھائیوں نے ہمیں عالمی سطح پر مزید مقابلوں کیلئے مالی تعاون کی شدید ضروت ہے، اپنے شوق کی تکمیل اور پاکستان کی سربلندی کیلیے ہم اپنی جمع پونجی اور قرضہ لے کر جاتے ہیں، انہوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ پاکستان میں باڈی بلڈنگ کے فروغ اور عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کرنے کیلئے مالی تعاون کیا جائے۔
Email This Post
تبصرے بند ہیں.