برٹش ایئرویز کی سو سالہ تاریخ کی سب سے بڑی ہڑتال

برطانیہ کی سرکاری ائیرلائن برٹش ائیرویز کے پائلٹوں نے ہڑتال کردی، جس کے باعث ائیرلائن کو سینکڑوں پروازیں منسوخ کرنا پڑگئیں، ہڑتال کے باعث برٹش ائیرویز کو 80 ملین پاونڈ تک کا نقصان ہوسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق برطانیہ کی سو سال پرانی سرکاری ائیرلائن کا برا حال ہورہا ہے، تنخواہوں میں اضافے اور عملے کو ہراساں کرنے پر پائلٹس میدان میں آگئے اور ہڑتال کی کال دے دی۔

برٹش ایئرویزپائلٹس ایسوسی ایشن کی 2 روزہ ہڑتال آج سے شروع ہوگئی ، یہ ہڑتال برٹش ایئرویزکی 100 سالہ تاریخ کی سب سے بڑی ہڑتال ہے۔

ہڑتال کے باعث برٹش ائیرویز کو پندر سو سے زیادہ پروازیں منسوخ کرنا پڑیں، جس کے باعث تین لاکھ سے زائد افراد کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے، برٹش ائیرویز کو اس ہڑتال کے باعث اسی ملین پاونڈ تک کا نقصان ہوسکتا ہے۔

پائلٹس ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ہڑتال تنخواہیں نہ بڑھنے، ہراساں کرنے پرکی جارہی ہے، برٹش ایئرلائن کی جانب سے مسافروں کو ایئرپورٹ نہ آنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہے۔

دوسری جانب برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے زور دیا ہے کہ ائیرلائن اور پائلٹ مسئلے کو بات چیت کے ذریعے حل کریں جب کہ برطانوی ائیرلائن نے ہڑتال کے مسلسل جاری رہنے پر پائلٹوں اور اہلخانہ کے لیے مفت سفری سہولیات ختم کرنے کی دھمکی دی ہے۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.