پہلی سعودی خاتون ‘نجیبہ المالکی ‘ کو لندن میں ہونے والے دی باریسٹا ( کافی کی تیار ی ) کے عالمی مقابلے کے لیے منتخب کیا گیا ہے ۔ مقا بلے میں ایشیا ، یورپ ، مشرقی وسطی ، امریکہ اور افریقہ سے لوگ شرکت کریں گے ۔
معروف کیفے اسٹار بکس کی جانب سے نجیبہ المالکی کا انتخاب مثالی خدمات کے پیش نظر کیا گیا ہے ۔
2018 میں اسٹار بکس کی جانب سے مملکت میں سعودی خواتین کے لیے ملازمت کے دروازے کھولے گئے تھے ۔ اس سے قبل کیفے میں مردوں کو ہی کام کرنے کی اجازت تھی ۔
نجیبہ الما لکی سعودی عرب میں ہونے والے کافی کی تیاری کے 2 مقابلے جیت چکی ہیں جو مشرقی ریجن کی سطح پر ہوئے تھے ۔ سعودی عرب کے بعد مشرق وسطی کی سطح پر کویت میں ہونے والے مقابلے میں بھی نجیبہ المالکی نے نمایاں پوزیش حاصل کی ۔
سبق نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سعودی خاتون نے کہا کہ ’ عالمی سطح کے اس مقابلے میں شرکت کے لیے انتخاب ہوا ہے ،مجھے پہلی سعودی خاتون ہونے کا اعزاز ملا جو باعث فخر ہے ۔ مقابلے میں شرکت کرکے اپنے ملک کی نمائندگی کروں گی ‘ ۔
نجیبہ المالکی نے مزیدکہا ‘ کویت میں منعقدہونے والے مقابلہ جیتنے کے بعد میرے اندا ر خود اعتمادی میں بے پناہ اضافہ ہوا ۔میری جیت میں اہل خانہ ، ساتھیوں او ر اساتذہ کا اہم کردار رہا‘۔
’ اب لندن میں منعقد ہونیوالے عالمی سطح کے اس مقابلے کے لیے خود کو تیار کررہی ہوں۔ یہ مقابلہ آسان نہیں ہوگا کیونکہ دنیا بھر سے ماہرین اس میں شرکت کریں گے ‘ ۔
نجیبہ المالکی نے اس شعبے کو پیشے کے طور پر اپنانے کے بارے میں بتایا کہ ‘قہوے ( کافی ) سے شروع سے ہی لگائو رہا تھا۔ گھر میں بھی میں شوق سے کافی تیار کیا کرتی تھی۔اسکی مہک مجھے بے حد پسند ہے ۔جب اسٹار بکس نے سعودی عرب میں خواتین کیلئے روزگار کے دروازے کھولے تو میں نے اپنی خدمات پیش کیں’ ۔
کافی سے لگائو اور اسکی تیاری کے بارے میں میرا شوق دیکھتے ہوئے انتظامیہ نے مجھے ‘ کافی بنانے ‘کے شعبے میں بھیج دیا جبکہ اس سے قبل میں کائونٹر پر ہی کام کرتی تھی۔
المالکی نے مزید بتایا کہ کافی تیار کرنے کی مجھے عملی تربیت بھی فراہم کی گئی۔ اس طرح میں پہلی سعودی خاتون ہوں جسے باقاعدہ تربیت یافتہ ماہر ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہوا ‘ ۔
سعودی خاتون ن کا کہنا تھا کہ ‘ کافی ‘ میری زندگی میں تبدیلی کا سب سے بڑا نکتہ آغاز ہے اور رہے گی ۔
واضح رہے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے دورہ امریکہ کے موقع پر اسٹار بکس برانڈ کے بارے میں کہا تھا کہ یہ انکا پسندیدہ برانڈ ہے اور وہ اسٹار بکس کی کافی شوق سے پیتے ہیں ۔ ولی عہد دورہ امریکہ کے موقع پر اسٹار بکس کیفے بھی گئے تھے ۔ انکے دورے کے بعد سعودی عرب کے مختلف شہروں میں برانڈ کے مزید کیفے کھلے اور سعودی نوجوانوں میں غیر معمولی طور پر مقبول ہونے لگے ۔
تبصرے بند ہیں.