رواں مالی سال کے دوران چاول کی برآمدات میں 48.64 فیصد اضافہ

چاول کی برآمدات میں رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ ( جولائی ، اگست) کے دوران 48.64 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ادارہ شماریات پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال کے ابتدائی دو ماہ جولائی تا اگست کے دوران 5 لاکھ 90 ہزار 53 ٹن چاول برآمد کئے گئے ہیں جن کی مالیت 322.836 ملین ڈالر رہی ہے جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران 3 لاکھ 99 ہزار 633 ٹن چاولوں کی برآمد سے 223.918 ملین ڈالر زرمبادلہ کمایاگیا تھا۔اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں جاری مالی سال کے پہلے دوماہ کےدوران چاول کی ملکی برآمدات میں 98.918 ملین ڈالر یعنی 48.64 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق چاول کی برآمدات میں 48 فیصد سے زیادہ کے اضافہ کے نتیجے میں جولائی ، اگست 2019 ء کے دوران غذائی اجناس کی قومی برآمدات میں 14.27 فیصد اضافہ ہوا ہے اور برآمدات کا حجم 650.257 ملین ڈالر تک پہنچ گیا۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.