سام سنگ نے 64 میگا پکسل کیمرے اور نئے ڈیزائن کے ساتھ سام سنگ گلیکسی اے 70 ایس پیش کر دیا
پچھلے کئی ہفتوں میں سام سنگ گلیکسی اے 70 ایس کے بارے میں بہت سی لیک خبریں سامنے آئی ہیں۔پہلے یہ فون بھارت میں لانچ کیا گیا تھا۔ اب سے 64MP Bright GW1 سنسر کے ساتھ دوبارہ پیش کیا گیا ہے۔
اس فون کے فرنٹ پر بظاہر کوئی خاص تبدیلیاں محسوس نہیں ہوتی۔ اس میں وہی 6.7 انچ فل ایچ ڈی پلس سپر ایمولیڈ پینل ہے۔ پینل کی نوچ میں اس کا 32 میگا پکسل سیلفی کیمرہ ہے۔فنگر پرنٹ ریڈر ابھی بھی سکرین کے نیچے ہے۔
اس فون میں جو ظاہری تبدیلیاں کی گئی ہیں، وہ ڈیزائن کے حوالے سے ہیں۔ اس فون کا مین کیمرہ بھی اب f/1.8 اپرچر کے ساتھ 64 میگا پکسل کا ہے۔
اس فون میں 4500 ایم اے ایچ کی بڑی بیٹری ہے جو 25W فاسٹ چارجنگ کو سپورٹ کرتی ہے۔ اس فون میں اینڈروئیڈ 9 پائی بیسڈ ون یو آئی انسٹال ہے۔
سام سنگ گلیکسی اے 70 ایس کے 6 جی بی / 128 جی بی ماڈل کی بھارت میں قیمت 28999 بھارتی روپے یا 410 ڈالر ہے۔ اس کے 8 جی بی / 128 جی بی ماڈل کی قیمت 30999 یا 440 ڈالر ہے۔
تبصرے بند ہیں.