اماراتی خلاباز کی جانب سے خلائی اسٹیشن سے مکہ معظمہ کی لی گئی تصویر وائرل

متحدہ عرب امارات کی تاریخ میں 29 ستمبر 2019ء کا دِن ایک تاریخی دِن تھاجب پہلی بار کسی اماراتی خلا باز نے خلا میں قائم کیے گئے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر قدم رکھا۔ اس موقع پر اماراتی خلا باز ہزاع المنصوری نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ سے زمین کی ایک تصویر شیئر کی تھی۔ اب ان کی جانب سے مکہ معظمہ کی بھی ایک تصویر کھینچ کر شیئر کی گئی ہے۔اس تصویر کے ساتھ ہزاع المنصوری نے ایمان افروز تبصرہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ”یہ وہ مکہ معظمہ ہے جس کی طرف اہل ایمان کے دل کھنچے چلے آتے ہیں، جس کے دیدار کے لیے مسلمان ہروقت دعائیں کرتے ہیں اور جہاں پہنچ کراپنے دِلوں کی مرادیں مانگتے اور اپنے پرور دگار سے دعائیں مانگتے ہیں۔ برادر ملک سعودی عرب کے لیے بھرپورمحبت اور عقیدت کے ساتھ مکہ معظمہ کی تصویر پیش کی جاتی ہے۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.