ہالی ووڈ فلم ’مڈوے‘ کا باکس آفس پر راج
ہالی ووڈ فلم’مڈوے‘ نے امریکی باکس آفس پر قبضہ جمالیا، ’مڈوے‘ نے امریکی باکس آفس پر17 اعشاریہ 5 ملین ڈالر کا بزنس کرلیا ہے۔
ہالی ووڈ اداکار پیٹریک ویلسن کی فلم ’مڈ ڈے‘ میں امریکی اور جاپانی جنگی جہازوں کے مابین ہونے والی جنگ کو دکھایا گیا ہے۔
ویس ٹوکی کی تحریر کردہ اس فلم میں پیٹریک ویلسن، ووڈی ہریسن، ایڈ سکرین، ایرن ایکارٹ، منڈی مور اور نک جونس نے نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ہالی ووڈ فلم ’ڈاکٹر سلپ‘ 14 اعشاریہ 1 ملین ڈالر کا بزنس کر کے باکس آفس پر دوسرے نمبر پر رہی، فلم ہدایتکار اسٹینلے کبرک کی 1980ء میں بنائی گئی فلم ’دی شائینگ‘ کا سیکیوئل ہے جو مصنف اسٹیفن کنگ کے ناول ’دی ڈاکٹر سلپ‘ پر مبنی ہے۔
Email This Post
تبصرے بند ہیں.