عالمی اردو میلہ، انور مسعود نے قہقہوں کا طوفان برپا کردیا

اردو دنیا کے ممتاز مزاحیہ شاعر انور مسعود نے قہقہوں کا طوفان برپا کرکے عالمی اردو میلہ لوٹ لیا۔

کراچی میں جاری عالمی اردو میلے میں ممتاز شاعر انور مسعود نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پنجابی میری مادری زبان ہے جبکہ اردو میرے بچوں کی مادری زبان ہے مگر مجھے فارسی سے عشق رہا۔

انہوں نے کہا کہ جب بھی عالمی اردو کانفرنس میں شریک ہوتا ہوں دل خوش ہو جاتاہے۔

انور مسعود نے اپنا مزاحیہ کلام پیش کیا تو پنڈال تالیوں سے گونج اٹھا۔

مداحوں نے ان سے فرمائش کرکے ان کی مشہور مزاحیہ شاعری بھی سنی۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.