جریدے ’’ایشیاء منی‘‘ نے ٹیوٹا انڈس موٹر کمپنی کو رواں سال کیلئے آٹوموبائل کی بہترین کمپنی قرار دیدیا

معروف تجارتی جریدے ’’ایشیاء  منی‘‘ نے ٹیوٹا انڈس موٹر کمپنی کو پاکستان میں سال 2019ء  کیلئے آٹوموبائل کے شعبہ کی سب سے بہترین کمپنی قرار دیا ہے۔ انڈس موٹر کمپنی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دنیا بھر میں معروف تجارتی جریدہ ایشیاء  میں کام کرنے والے کاروباری اداروں کے حوالے سے اپنی رپورٹس جاری کرتا ہے جو ان کی کارکردگی کی بنیاد پر تیار کی جاتی ہیں۔ایشیاء￿  منی نے ایشیاء￿  کی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی کمپنیوں کے حوالے سے سروے کرایا جس میں مختلف اداروں کی مالیاتی کارکردگی ‘ انتظامی ٹیم کی کارکردگی ‘ سرمایہ
کاروں کے اعتماد اور سی ایس آر کے اقدامات کی درجہ بندی کے بعد ٹیوٹا گاڑیاں تیار کرنے والی مقامی کمپنی انڈس موٹر کو سال 2019ء  کیلئے پاکستان کی سب سے بہترین مپنی قرار دیا ہے اور یہ ایوارڈ آٹو موبائل کے شعبہ میں دیا گیا ہے۔ ایوارڈ کا فیصلہ فنڈ منیجرز‘ تجزیہ کاروں کی رپورٹس ‘ ریٹنگ ایجنسیوں اور بینکرز کی رپورٹس کے تناظر میں کیا گیا۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.