بھارت میں محسن عباس حیدر کی گلوکاری کے چرچے

پاکستان کے معروف اداکار، گلوکار اور لکھاری محسن عباس حیدر کی آواز میں بھارتی گانے کو بھارتی میوزک کمپوزر وندرناتھو ماجرا نے بے حد پسند کیا ہے۔

انہوں نے محسن عباس حیدر کی آواز میں اپنے گانے ’جب مل کے بیٹھاں گے‘ کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے سوچا بھی نہیں تھا کہ اُن کا لکھا ہوا یہ گانا اس قدر پسند کیا جائے گا۔

 وندرناتھو کی یہ پوسٹ محسن عباس حیدر نے اپنے اکاؤنٹ پر شیئر کی اور ساتھ ہی لکھا کہ میں یہ خوشی کا لمحہ آپ سب کے ساتھ شیئر کر رہا ہوں کہ مجھے بھارت سے اس گانے کے لیے تعریفی میسجز موصول ہو رہے ہیں ۔

انہوں نے بتایا کہ گانے کے لکھنے والے اور کمپوزر وندر ناتھومجرا ہیں جنہوں نے اُن کی بےحد تعریف کی ہے۔

محسن عباس نے یہ بھی بتایا کہ 2015 میں ریلیز ہونے والی فلم ’انگریج‘ اور یہ گانا دونوں ہی میرے دل کے بہت قریب ہیں۔

اپنی پوسٹ میں انہوں نے بھارتی کمپوزر کا شکریہ بھی ادا کیا۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.