’ہیر مان جا‘کی ملک بھر میں کامیاب نمائش جاری
’جیوفلمز‘ اور’آئی آر کے فلمز‘ کے اشتراک سے بنائی گئی فلم ”ہیر مان جا“ کی ملک بھر میں کامیاب نمائش جاری ہے۔
میوزیکل ، رومانٹک اور کامیڈی سے بھر پورفلم اب بھی سنیما گھروں کی زینت بنی ہوئی ہے۔
فلم کی کہانی، اداکاروں کی پرفارمنس، بہترین موسیقی ، جاندار ڈائیلاگز اور قہقہے لگانے پر مجبور کردینے والی کامیڈی ہردِن فلم بینوں کے دِل جیت رہی ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ حالیہ برس عید کے پر مسرت موقع پر ریلیز ہونے والی اس فلم نے سب کو اب تک اپنا دیوانہ بنا رکھا ہے،موج مستیوں سے بھر پور ”ہیر مان جا“ امریکا ، کینیڈا اور برطانیہ میں بھی ریلیز کی گئی تھی جس نے بیرون ملک بھی کامیابی کے جھنڈے گاڑھے۔
محبت، جذبات، رومانس ، کامیڈی اور مستی کے مختلف رنگوں سے سجے اسکرپٹ پرفلم کے مرکزی کردارعلی رحمان خان اور حریم فاروق نے اپنی یادگار پرفارمنس دی ہے۔
فلم کے گانوں میں ٹائٹل ٹریک ، پنجابی بھنگڑا ، شادی ٹریک ’ادی مار ‘، رومانوی ’گیت کچھ تو ہوا ہے‘ اور ’چن ماہی‘ کو لاکھوں لوگ دیکھ اور پسند کرچکے ہیں۔
شاندار فلم کو عمران رضا کاظمی ، حریم فاروق اور عارف لاکھانی نے پروڈیوس کیا ہے۔
Email This Post
تبصرے بند ہیں.