صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونا90 ہزار روپے کی ریکارڈ ترین سطح سے تجاوز کر گیا

مارکیٹ میں فی اونس سونا مہنگا ہو نے کے باعث ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونا90 ہزار روپے کی ریکارڈ ترین سطح سے تجاوز کر گیا۔

آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق گذشتہ ایک ہفتے کے دورانانٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونا41ڈالر مہنگا ہو کر1552ڈالر پر جا پہنچا جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونا2300روپے کے اضافے سی90ہزار200روپے اور دس گرام سونا1972روپے کے اضافے سی77ہزار332روپے کی ریکارڈ سطح پر دیکھا گیا ۔

ایسوسی ایشن کے مطابق گذشتہ روز عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونا1ڈالر مہنگا ہو اتاہم گذشتہ دن ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونا550روپے اور دس گرام سونا472روپے مہنگا ہو گیا ۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.