معاشی حالات میں بہتری، ٹیکس وصولی میں اضافہ

 فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) حکام کا کہنا ہے کہ 6ماہ میں 16.3فیصد اضافی ٹیکس کی وصولی ہوئی، پہلے 6ماہ میں 2083ارب روپے کا ٹیکس اکٹھا ہوا۔

تفصیلات کے مطابق ایف بی آر حکام نے کہا ہے کہ یہ ٹیکس وصولیاں16.3فیصد پچھلے سال کے مقابلےمیں زیادہ ہیں، 16-2015 سے اب تک کا یہ بلند ترین اضافہ ہے، معاشی حالات سازگار نہ ہونے کے باوجود اضافہ انتھک کوشش کا نتیجہ ہے۔

’’درآمدات میں کمی سے2367ارب ٹیکس ہدف کو2197ارب کیا گیا، درآمدات میں کمی کا رحجان دوسری سہ ماہی میں بھی جاری رہا، امپورٹ پر ٹیکسوں میں کمی کا سامنا کرنا پڑا۔‘‘

ایف بی آر کا یہ بھی کہنا ہے کہ درآمدات میں 5ارب ڈالر کمی سے ٹیکس ذرائع میں کمی واقع ہوئی، ہر ایک ارب ڈالر درآمدات کی کمی سے 56ارب کا ٹیکس خسارہ ہوتا ہے، ایف بی آر اپنے ٹارگٹ کے مطابق ٹیکس جمع کر رہا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل گزشتہ مالی سال کے پہلے دو ماہ ٹیکس وصولی میں 15 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔ ایف بی آر نے 574 ارب کی ٹیکس وصولی کی تھی۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.