اداکارہ کنزہ ہاشمی نے گلوکاری کے میدان میں قدم رکھ دیا

 پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ کنزہ ہاشمی نے گلوکاری کے میدان میں قدم رکھ دیا۔

تفصیلات کے مطابق اے آر وائی ڈیجیٹل کے مقبول ڈرامے ’گل و گلزار‘ میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی کنزہ ہاشمی نے گانا گنگنا کر مداحوں کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کردیا۔

کنزہ ہاشمی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر نئے سال کے موقع پر ویڈیو شیئر کی جس میں وہ ’سجنا‘ گانا گنگنا رہی ہیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’یہ گانا میرے مداحوں اور دوستوں کے لیے سرپرائز ہے، کنزہ ہاشمی نے کہا کہ میں عارف علی اور شیراز علی کی شکر گزار ہوں جو مجھے گلوکاری کی طرف لے کر آئے اور امید ہے کہ آپ سب ہماری مشترکہ کوششوں کو پسند کریں گے، نیا سال مبارک ہو۔‘

کنزہ ہاشمی کی آواز میں ’سجنا‘ گانے کو سننے کے بعد مداح بھی ان کی گلوکاری کی تعریف کیے بنا نہ رہ سکے اور انہیں خوب داد دی۔

واضح رہے کہ ’سجنا‘ گانا نوجوان گلوکار یشال شاہد نے گایا تھا۔

یاد رہے کہ کنزہ ہاشمی پانچ سال سے پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں، اے آر وائی ڈیجیٹل سے نشر ہونے والے ان کے ڈرامے ’گل و گلزار‘ نے خوب پذیرائی حاصل کی تھی۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.