دنیا بھر میں کشمیری آج حق خودارادیت منارہے ہیں
مقبوضہ کشمیر میں سخت کرفیو کے باوجود شہریوں کے حوصلے پست نہ ہوئے، دنیا بھر میں بھارتی درندگی اور ریاستی دہشت گردی کے خلاف آج کشمیری حق خودارادیت منا رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھر میں شہری کشمیروں کے حق کے لیے سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔ پانچ جنوری انیس سو انچاس کو اقوام متحدہ میں ریاست جموں و کشمیر میں پاکستان اور بھارت میں شامل ہونے کے لیے رائے شماری کروانے کے لیے متفقہ قرارداد پاس کی گئی۔
بھارت نے اقوام متحدہ کی قردادوں کو ردی کی ٹوکری میں پھینکتے ہوئے اس وقت کے بھارتی وزیراعظم پنڈت جواہرلال نہرو نے کشمیریوں کی پرامن تحریک آزادی کو جارحانہ اقدام قرار دیا۔ کشمیری عوام کا یوم خودارادیت منانے کا مقصد بھارتی مظالم کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرنا ہے۔
بھارت نے اقوام متحدہ کی قرادادوں کی پامالی کرتے ہوئے کشمیریوں کو ان کے بنیادی حق سے محروم کر کے ان کے حق خودارادیت کی تحریک کو مزید تیز کر دیا ہے۔
دنیا بھرکے کشمیری اسی قرارداد کی یاد دہانی کے لیے آج کے دن پرامن مظاہرے کرتے ہیں، یوم حق خودارادیت کی مناسبت سے دنیا بھر میں کشمیری ریلیاں اورجلوس نکالتے ہوئے اقوام متحدہ اور عالمی برادری کو باآور کراتے ہیں کہ وہ بھارت پر کشمیریوں کےحق خودارادی کو تسلیم کرنے کے لیے زور ڈالیں۔
مظفرآباد میں مرکزی تقریب ہوئی، وزیراعظم آزاد کشمیر نے خطاب کیا۔ اس موقع پر رائے شماری کے لیے علامتی ووٹنگ کا مظاہرہ کیا گیا، وزیراعظم آزادکشمیر نے علامتی رائے شماری میں حصہ لیا۔
دریں اثنا کل جماعتی حریت کانفرنس نے ڈپلومیٹک انکلیو کےگیٹ پر احتجاج کیا، احتجاجی مظاہرے میں حریت قائدین اور سول سوسائٹی نے شرکت کی، مظاہرین نے بھارت کے خلاف اور آزادی کے حق میں نعرے لگائے۔
مقررین کا کہنا تھا ک 71سال قبل اقوام متحدہ نے کشمیریوں سے حق خودارادیت کا وعدہ کیا تھا۔ اقوام متحدہ 7دہائیوں میں حق خودارادیت کا وعدہ پورا نہیں کرسکا، اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر سے متعلق اپنی قراردادوں پر عمل درآمد کرائے، یواین کشمیر سے کرفیو کے خاتمے اور فوجی انخلا کیلئے بھارت پر دباؤ ڈالے۔
Email This Post
تبصرے بند ہیں.