متحدہ عرب امارات، پیسے بچانے والی ایپ دوبارہ آگئی
متحدہ عرب امارات کے شہریوں اور غیرملکی باشندوں کے لیے گزشتہ ماہ ایک اسمارٹ فون ایپ متعارف کرائی گئی تھی جس کی مدد سے وہ مفت میں آڈیو ، ویڈیو کال اور میسج کی دوستوں کو بھیج سکتے ہیں۔
متحدہ عرب امارات کی تمام ریاستوں میں متعارف کرائی جانے والی ایپ نے چند ہی دنوں میں صارفین کی توجہ حاصل کرلی تھی کیونکہ اس کو چلانے کے لیے علیحدہ سے کوئی ڈیٹا پیکج نہیں کروانا پڑتا۔
سیکیورٹی خدشات کی بنیاد پر اس ایپ کو گوگل پلے اسٹور سے ہٹا دیا گیا تھا البتہ کمپنی نے وضاحت پیش کی تھی کہ ایپ بالکل محفوظ ہے اور صارفین اسے بغیر کسی خوف و خطرے کے استعمال کرسکتے ہیں۔
کمپنی کی جانب سے جواب جمع کرانے کے بعد گوگل نے اپنے اسٹور پر اس ایپ پر سے پابندی ہٹا دی جس کے بعد ٹو ٹوک کو صارفین ڈاؤن لوڈ کر کے استعمال کرسکتے ہیں۔
گوگل کی جانب سے ایپ ہٹائے جانے کی وجہ پالیسی بتائی گئی تھی جبکہ ٹو ٹوک انتظامیہ نے کہا تھاکہ تکنیکی خرابی کی وجہ سے ایپ ناقابلِ استعمال ہے البتہ چند روز میں اسے بحال کردیا جائے گا۔
ٹو ٹوک انتظامیہ کا کہنا تھا کہ صارفین جلد گوگل اور ایپل اسٹور پر سے ایپ ڈاؤن لوڈ کرسکیں گے۔ گوگل پلے اسٹور کی جانب سے اجازت مل جانے کے بعد یہ ایپ اسٹور پر دستیاب ہے جبکہ آئی فون اسٹور پر تاحال اسے بند کیا ہوا ہے۔
Email This Post
تبصرے بند ہیں.