گوگل ڈوڈل مفیدہ الرحمن کون ہیں؟

آج پیر کو دنیا کے سب سے بڑی سرچ انجن گوگل نے مفیدہ عبد الرحمن کا ڈوڈل بنایا ہے۔ بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ یہ خاتون کون ہیں اور ان کا کیا کہانی ہے۔
دنیائے عرب میں جس وقت خواتین امور خانہ داری کے علاوہ کسی اور کام میں مہارت نہیں رکھتی تھیں، اس زمانے میں مفیدہ عبد الرحمن مصر کی اولین نہیں تو شاید چند خواتین میں سے تھیں جنہوں نے وکالت کا پیشہ اختیار کیا۔
مصر کی عدالتوں میں مفیدہ عبد الرحمن کا نام سنہری حروف سے لکھا جاتا ہے۔ انہوں نے 9 بچوں کی ماں ہونے کے ساتھ وکالت کا پیشہ اختیار کیا اور کم وبیش 400 مقدمات کی پیروی کی۔
مصری خاتون وکیل مفیدہ عبد الرحمن 20 جنوری 1914 کو پیدا ہوئیں۔ آج گوگل ان کی 106 ویں سالگرہ منارہا ہے۔
مفیدہ ڈاکٹر بننا چاہتی تھیں مگر بعد ازاں انہوں نے 1935 میں قانون پڑھنے کے لیے فواد کالج میں داخلہ لے لیا۔
1939 میں وکالت کی اعلی ڈگری حاصل کی اور دیکھتے ہی دیکھتے مصر کی شہرہ آفاق وکیل بن گئیں۔
انہیں پہلے مقدمہ میں اس وقت شہرت حاصل ہوئی جب عرب دنیا میں پہلی مرتبہ کسی عدالت میں ایک خاتون وکیل بن کر وہ پیش ہوئیں۔ انہوں نے ایک ایسے شخص کا مقدمہ لڑا جو غلطی سے کسی کا قتل کر بیٹھا تھا۔ عدالت کے سامنے دلائل پیش کرنے کے بعد انہوں نے ثابت کردیا کہ ان کے موکل سے انجانے میں قتل ہوا ہے۔
مفیدہ عبد الرحمن صرف وکالت کی وجہ سے اپنے دور کی مشہور خاتون نہیں تھیں بلکہ انہوں نے اس وقت کی مصری پارلیمنٹ کی رکنیت اختیار کی اور مسلسل 17 سال تک رکن پارلیمنٹ رہیں۔
مفید عبد الرحمن نے عرب خواتین کے لیے اہم ترین قوانین مرتب کرنے میں کردار کیا۔ ان کی وفات ستمبر 2002 میں 88 سال کی عمر میں ہوئی۔
Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.