بیروز گار نوجوانوں کیلئے خوشخبری ،10سال سے بند بھرتیاں کھولنے کا فیصلہ

محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے صوبہ بھر کے کالجز میں اساتذہ کی کمی پوری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔محکمہ کالجز سندھ کے مطابق کالجز میں اساتذہ کی کمی پوری کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے 10سال سے بند بھرتیوں کو کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔محکمہ کالجزسندھ کے مطابق محکمے نے 17 گریڈ کے 1500 لیکچرارز  کی اسامیوں پر بھرتیوں کافیصلہ کر لیا ہے جس میں شعبہ کیمسٹری کے لیے 98 مرد و خواتین کی اسامیاں خالی ہیں۔شعبہ ریاضی کے لیے 67 مرد اور 54 خواتین کی اسامیاں اور شعبہ فزکس کے لیے 154، انگلش کے لیے 172 اسامیاں پر کی جائیں گی۔محکمہ کالجز سندھ کے مطابق اردو مضمون کے لیے 144، مطالعہ پاکستان کے لیے 86 اسامیاں خالی ہیں جبکہ سندھ بھر کے کالجز میں ڈھائی ہزار سے زائد مضامین میں اساتذہ کی کمی ہے۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.