بنگلہ دیش کیخلاف سیریز کا آخری میچ ، قومی ٹیم میں 2 تبدیلیوں کا امکان

لاہور میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان شیڈول ٹی 20 سیریز کا تیسرا میچ آج ہونے جارہا ہے تاہم موسم نے بھی انگڑائی لے لی اور بوندا باندی شروع ہوگئی جبکہ ٹیم میں بھی دو تبدیلیوں کا امکان ظاہر کیا جارہاہے ۔

تیسرے میچ کے لیے  عماد وسیم اور افتخار احمد کی جگہ عماد بٹ اور خوشدل شاہ کو شامل کیے جانے کا امکان کا ہے ۔

ادھرپاکستان اوربنگلہ دیش کے تیسرے اور آخری ٹی ٹونٹی میچ سے قبل لاہور میں بونداباندی شروع ہو گئی ، سیاہ بادل چھائے ہیں جس پرکیوریٹرز اورگراﺅنڈسٹاف نے پچ کو ڈھانپ دیا،بارش کے باعث پاک بنگلہ دیش تیسرا ٹی 20میچ متاثر ہونے کاخدشہ ہے۔ پاکستان کو سیریز میں پہلے ہی مہمان ٹیم پر 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے،پاکستان اوربنگلہ دیش کی ٹیمیں قذافی سٹیڈیم میں پہنچ چکی ہیں ،پاک بنگلہ دیش تیسرے ٹی 20 میچ کیلئے ٹاس ڈیڑھ بجے ہونا ہے۔

پاکستان کیلئے ٹی ٹونٹی رینکنگ میں پہلی پوزیشن برقرار رکھنے کیلئے میچ جیتنا ضروری ہے شکست کی صورت میں پاکستان پہلی پوزیشن سے محروم ہو جائے گا۔واضح رہے کہ پاکستان ٹیم نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں شعیب ملک کی شاندار نصف سنچری کی بدولت بنگلہ دیش کو 5 وکٹوں سے شکست دی۔دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستانی نے مزید بہتر کھیل پیش کیا اور محمد حفیظ اور بابر اعظم کی ناقابل شکست نصف سنچریوں کی بدولت 9 وکٹوں سے کامیابی سمیٹی۔

سیریز میں کل آرام کا دن تھا اور بنگلادیش کے کھلاڑیوں نے کل کا پورا دن اپنے ہوٹل میں ہی گزارا۔کھلاڑیوں نے ہوٹل میں مختلف سرگرمیوں میں بھی حصہ لیا جبکہ ٹیم مینجمنٹ کے ساتھ میچ کی حکمت عملی بھی بنائی۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.