لندن کے گولڈ مووی فیسٹول میں فلم ’لوڈ ویڈنگ‘ نے دو ایوارڈ جیت لیے

لندن میں ہونے والے گولڈ مووی ایوارڈ 2019 کا میلہ مہوش حیات اور فہد مصطفیٰ کی فلم ’ لوڈ ویڈنگ‘ نے لوٹ لیا۔ اس فلم کو دو اہم زمروں میں ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ 

ہر سال کی طرح اس سال بھی لندن میں گولڈ مووی ایوارڈ 2019 کی تقریب منعقد ہوئی جس میں دنیا بھر سے نامزد کی گئی فلموں کی نمائش کی گئی جس کے بعد مختلف شعبوں میں کامیابی حاصل کرنے والی فلموں کا اعلان کر دیا گیا۔مشہور فلم ’لوڈ ویڈنگ‘ نے غیر ملکی زبان میں بنائی جانے والی فلم اور بہترین سینماٹو گرافی کا ایوارڈ  اپنے نام کیا ہے۔ اس ایوارڈ میں دو ہی فلمیں ایسی ہیں جنہوں نے دو ایوارڈ حاصل کئے ہیں۔ جب کہ مہوش حیات اور مہد مصطفیٰ کی یہ فلم راجستھان فلم فیسٹیول میں  بہترین فیچر فلم کا ایوارڈ بھی حاصل کر چکی ہے۔

فلم ’ لوڈ ویڈنگ ‘ جہاں پہلے ہی کئی ایوارڈ حاصل کرنے میں سنگ میل ثابت ہوئی ہے وہیں یہ فلم بھارت میں منعقد ہونے والے جے پور فلم فیسٹیول میں بہترین فیچر فلم کی کیٹیگری میں نامزد ہوئی ہے۔

دو ایوارڈ جیتنے کے حوالے سے فلم لوڈ ویڈنگ کے ہدایتکار نبیل قریشی کا کہنا ہے کہ ہمیشہ یہ دیکھ کر خوشی سی محسوس ہوتی ہے کہ آپ کے کام کو بین الاقوامی سطح پر سہرایا جا رہا ہے۔ کیوں کہ فلم کی کامیابی کی اصل وجہ بھی یہی ہے کہ یہ میری اپنی دیگر فلموں سے مختلف ہے  اور میرے لئے فخر کی بات ہے کہ یہ دونوں ایوارڈ میرے حصے میں آئے۔

واضح رہے کہ  فلم کی کہانی فہد مصطفیٰ اور مہوش حیات کی محبت اور فہد مصطفیٰ کی بہن کی شادی کے گرد گھومتی ہے جس میں شادی اور جہیز سمیت دیگر معاشرتی مسائل کو اجاگر کرنے کی کوشش کی گئی۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.