’میرے پاس تم ہو‘ نے ٹی وی انڈسٹری میں‌ نئی تاریخ رقم کردی، سی ای او ARY سلمان اقبال

اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کے بانی اور چیف ایگزیکٹیو آفیسر سلمان اقبال نے کہا ہے کہ میرے پاس تم ہو نے ٹیلی ویژن انڈسٹری میں نئی تاریخ رقم کردی۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے شہرہ آفاق ڈرامے ’میرے پاس تم ہو‘ کی آخری قسط ریلیز کی گئی، جسے پاکستان بھر کے لاکھوں شائقین نے دیکھا اور ڈرامے کی کہانی سمیت کردار کو بے حد سراہا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بھی آخری قسط کے خوب چرچے رہے اور میرے پاس تم ہو صبح سے ہی ٹرینڈنگ کرتا رہا۔ ناظرین آخری قسط دیکھ کر آبدیدہ ہوگئے اور انہوں نے دانش کی موت پر جذباتی پیغامات شیئر کیے۔

اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کے بانی اور چیف ایگزیکٹیو آفیسر سلمان اقبال نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ میں کہا کہ ’میں نے میرے پاس تم ہو کی آخری قسط کا جتنا چرچا سُنا اس سے پہلے گیم آف تھرونز کا ہی سُنا تھا‘۔’مجھے اس بات پر فخر ہے کہ ہماری انڈسٹری کہاں سے کہاں پہنچ گئی، اس بات پر بھی مجھے بے حد فخر ہے کہ ٹیلی ویژن کی تاریخ بنانے والوں میں میرا نام بھی شامل ہے‘۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.