ملک میں ایک تولہ سونا 91 ہزار روپے کا ہوگیا

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 7 سو روپے اضافے کے بعد 91 ہزار روپے فی تولہ ہوگئی۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 700 روپے اضافے کے بعد ملک بھر میں ایک تولہ سونےکی قدر 91 ہزار روپے ہوگئی ہے۔

دس گرام سونے کی قدر میں 6 سو روپے اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 78 ہزار18 روپے ہے۔

عالمی صرافہ منڈی میں سونے کی فی اونس قیمت میں 13 ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے نتیجے میں فی اونس قیمت بڑھ کر 15 سو 72 ڈالر ہوگئی ہے۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.