ریاض میں مصنوعی ذہانت کے مقابلے ’آرتھاتھون‘

سعودی عرب کے وزیر ثقافت شہزادہ بدر بن عبداللہ بن فرحان نے دارالحکومت ریاض میں کنگ عبداللہ فنانشل سینٹر میں منعقد ہونے والے سہ روزہ مصنوعی ذہانت کے مقابلے "آرتھاتھون” کی سرپرستی کی۔
"آرتھاتھون” کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سعودی وزیر ثقافت نے کہا کہ "فنون کے شعبے میں جدت کی ایک نئی منزل دیکھی جا رہی ہے۔ مملکت نے مستقبل کی منصوبہ بندی کے سلسلے میں مصنوعی ذہانت کو خصوصی اہمیت دی ہے”۔
شہزادہ بدر بن عبداللہ کے مطابق حالیہ "آرتھاتھون” مقابلے کا انعقاد اس بات کا ثبوت ہے کہ سعودی عرب کی دانش مند قیادت ثقافت کے تمام شعبوں میں دلچسپی کے ساتھ توجہ دے رہی ہے۔ آج سعودی نوجوان ثقافتی جدت اور مصنوعی ذہانت کے میدان میں اپنی بے پناہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ اس حوالے سے مملکت کا بین الاقوامی شراکت پربھی پورا یقین ہے۔
اس موقع پر سعودی ڈیٹا اینڈ آرٹیفشل انٹیلی جنس اتھارٹی کے سربراہ اور مصنوعی ذہانت کی بین الاقوامی کانفرنس کی انتظامی کمیٹی کے چیئرمین عبداللہ الغامدی کا کہنا تھا کہ آرتھاتھون مقابلے کے انعقاد کا مقصد مصنوعی ذہانت کی تخلیقی صلاحیت اور انسانیت کے لیے اس کے مثبت فوائد کو نمایاں کرنا ہے۔
واضح رہے کہ 23 سے 25 جنوری تک منعقد ہونے والے "آرتھاتھون مصنوعی ذہانت” مقابلے میں ڈیٹا سائنس اور گرافک ڈیزائننگ کے 300 ماہرین نے شرکت کی۔
مقابلے میں منتخب ہونے والی 20 ٹیمیں دو ماہ کے بھرپور تربیتی پروگرام میں شریک ہوں گی تا کہ اپنے حتمی فن پاروں کو تشکیل دے سکیں۔ ان میں سے دس بہترین فن پاروں کو مصنوعی ذہانت کی عالمی کانفرنس میں پیش کیا جائے گا۔ اس موضوع پر عالمی کانفرنس 30 تا 31 مارچ کو ریاض میں منعقد ہوگی۔
Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.