وسیم اکرم کا ماضی کے اسٹار کرکٹرز سے ٹاکرا
لیجنڈ کرکٹر وسیم اکرم کا سابق کرکٹ اسٹارز کے ساتھ ٹاکرا ہوگا، سوئنگ کے سلطان امدادی میچ کھیلیں گے۔
آسٹریلیا میں آتشزدگی سے بڑے پیمانے پر ہونے والی تباہی کے بعد جہاں دنیا بھر سے ریسکیو ٹیمیں ریلیف آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں وہیں کرکٹرز بھی متاثرین کی مدد کے لیے پیش پیش ہیں۔
بش فائر کے متاثرین کے ریلف آپریشن کی خاطر آسٹریلوی اسٹارز کرکٹر کا نمائشی میچ کھیلا جائے گا جس میں لیجنڈ وسیم اکرم بھی حصہ لیں گے جب کہ بھارتی آل راؤنڈر یوراج سنگھ بھی متاثرین کی بحالی کے لیے ہونے والے اس فنڈ ریزنگ میچ میں ان ایکشن ہوں گے۔
یہ میچ دو آسٹریلوی اسٹارز کی ٹیموں کے مابین ہوگا، ایک ٹیم کی قیادت شین وارن اور دوسری ٹیم کی کپتانی رکی پونٹنگ کریں گے۔
امدادی میچ 8 فروری کو بگ بیش لیگ کے فائنل سے قبل کھیلا جائے گا، ماضی کے عظیم کرکٹرز اینڈریو سائمنڈ، مائیکل ہسی، بریڈ ہیڈن، میتھیو ہیڈن سمیت دیگر بھی میچ کا حصہ ہوں گے۔
واضح رہے کہ آسٹریلیا کے جنگلات میں خوفناک آتشزدگی نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے، آتشزدگی کے نتیجے میں ہزاروں جانور جھلس کر ہلاک جب کہ کروڑوں متاثر ہوئے ہیں۔
Email This Post
تبصرے بند ہیں.