انڈر 19 ورلڈ کپ، پاکستان کا بھارت کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ

جنوبی افریقہ میں جاری آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پاکستان نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

انڈر 19 ورلڈکپ کے فائنل سے بھی بڑھ کر گرینڈ مقابلے یعنی روایتی حریف پاکستان اور بھارت کےمقابلے کی تیاریاں گرین شرٹس کے کیمپ میں مکمل ہیں۔

پاکستان ٹیم کی قیادت وکٹ کیپر روحیل نذیر کر رہے ہیں جن کے علاوہ حیدر علی، محمد فہد منیر، محمد عباس آفریدی، محمد حارث، محمد عرفان خان، عامر علی تھہیم، قاسم اکرم، محمد ہریرہ، عامر خان اور طاہر حسین ٹیم کا حصہ ہیں۔

بھارتی ٹیم کپتان پریام گرگ، وکٹ کیپر دھوروو چند جریل، یشاسوی جیسوال، تلک ورما، سدیش ویر، روی بشنوئی، آکاش سنگھ، کارتک تیاگی، اتھروا انکولکر اور شوشانت مشرا پر مشتمل ہے۔

پاکستانی کھلاڑیوں نے گزشتہ روز بھرپور نیٹ پریکٹس کی اور فیلڈنگ کی ڈرلز بھی کیں، ٹیم پاکستان میں شامل کھلاڑی اس بڑے مقابلے میں جیت کےلیے پر عزم ہیں۔

پاکستان ٹی 20 ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹیم کو مشورہ دیا ہے کہ گھبرائیں نہیں، بس اچھی فائٹ کریں۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر مشتاق احمد کہتے ہیں کہ ٹیم کی انڈر 19 ورلڈ کپ میں اچھی پرفارمنس رہی ہے، بھارت کے خلاف میچ کو انجوائے کر کے کھیلیں ۔

انڈر 19 ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 9 مرتبہ مدِ مقابل آ چکی ہیں جبکہ 5 مرتبہ پاکستان نے میدان مارا ہے۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.