آرٹس کونسل کراچی میں ادب فیسٹیول کا آخری دن
آرٹس کونسل کراچی میں میں سجے دوسرے ادبی میلے کے آخری روز 21 سیشن کا انعقاد کیا گیا ۔
ادب فیسٹیول کے آخری دن کا آغاز بین الاقوامی ہدایتکار تھامس وولف ہارٹ کی فلم اسکریننگ سے ہوا۔
اس کے بعد ادبی میلے میں پاکستانی معیشت پر منظرنامے سمیت کتابوں کی رونمائی کے سیشن ہوئے اور پاکستان میں فلم کے ماضی ،حال اور مستقبل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آرٹس کونسل کراچی میں کامیڈی تھیڑ کا انعقاد بھی کیا گیا ، میلے میں معروف شعرا ، مصنف اور ادیبوں نے بھرپور شرکت کی۔
ادب فیسٹیول میں معیشت پر منعقد سیشن کا پیغام رہا کہ زراعت اور صنعت کو فعال کرنا ہوگا، اس موقع پر مہنگائی ،غربت ، بے روزگاری اور اشرافیہ پر بات ہوئی۔
ادبی میلے میں ٹیکنالوجی پر بھی سیشن ہوا ،جس کےذریعے پیغام دیا گیا کہ نوجوان بھرپور صلاحیت رکھتےہیں لیکن ادارے اور پالیسیاں اس صلاحیت کو پروان چڑھنے کا موقع فراہم نہیں کررہی ہیں۔
اس فیسٹیول میں ملکی سیاست پر گرما گرم بات ہوئی ساتھ ہی سیاست میں خواتین کے حصے کا ذکر بھی ہوا، ادبی میلے کا اختتام خصوصی خطابات ،مزاح اور رقص پر ہوا۔
دو دن کے فیسٹیول کا لب لباب یہ رہا کہ مشکلات ہیں، لیکن پاکستان وسائل کے اعتبار سے امیر ملک ہے، قوم نے اپنی سمت متعین کرکے اس کے حصول کی کوشش کرنی ہے، وہ بھی مل کر یہی راستہ آگے بڑھنے اور ترقی کرنے کا ہے۔
Email This Post
تبصرے بند ہیں.