40 ہزار کا پرائز بانڈ رکھنے والوں کے لئے بڑی خبر
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ 40 ہزار والے بانڈز 31 مارچ تک بینکوں میں جمع کرادیں ، یکم اپریل سے بانڈز کی مالی حیثیت ختم ہوجائے گی۔
تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک نے 40 ہزار کے پرائز بانڈز تبدیل کرانے کی آخری تاریخ کا اعلان کرتے ہوئے کہا 40 ہزار کے پرائز بانڈز کی مالی حیثیت یکم اپریل سے ختم ہو جائے گی، عوام 31 مارچ تک یہ بانڈز بینک اکاونٹس میں جمع کروا دیں۔
اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ ان بانڈز کے بدلے میں نیشنل سیونگ سرٹیفیکٹ بھی لئے جا سکتے ہیں جبکہ پرانے پرائز بانڈ پریمیم پرائز بانڈ میں بھی رجسٹرکرا ئے جاسکتےہیں، اس سلسلے میں فارم بھرکررقم بانڈکےمالک کےاکاؤنٹ میں منتقل کی جاسکےگی۔
مرکزی بینک کے مطابق 40 ہزارکا بانڈ 31 مارچ 2020ء کے بعد قابل قبول نہیں ہوگا جبکہ پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی اور بانڈ کے عوض نقد ادائیگی بھی نہیں ہوگی۔
یاد رہے کالے دھن سے بانڈز کی خریداری کرنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کرنے اور معیشت کو دستاویزی بنانے کی خاطر حکومت نے 40ہزار روپے والے بانڈز کو بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا، جس کے بعد اسٹیٹ بینک نے 40 ہزار روپے مالیت کے پرانے رجسٹرڈ پرائز بانڈ کی خرید و فروخت بند کردی تھی۔
بعد ازاں حکومت نے 40000 روپے مالیت کے انعامی بانڈز کیش یاکم مالیت کے بانڈزمیں تبدیل کرنے کے لیے مارچ 2020 تک کی مہلت دی تھی۔
خیال رہے گذشتہ سال دسمبر میں اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمار میں کہا گیا تھا اکتوبرمیں 40 ہزار روپے کے پریمئم بانڈزمیں سرمایہ کاری میں اضافہ میں 192 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا اور پریمئم بانڈزمیں سرمایہ کاری کا حجم 17 ارب روپے رہا، جوگزشتہ سال اکتوبرمیں پانچ ارب اسی کروڑروپےتھا۔
Email This Post
تبصرے بند ہیں.