ڈرامہ بینوں کو ’’ میرے پاس تم ہو ‘‘کی طرح ڈرامہ سیریل ’’عہد وفا ‘‘کی آخری قسط کا بے چینی سے انتظار

ڈرامہ سیریل ’’ میرے پاس تم ہو ‘‘کی طرح چار دوستوں کی کہانی پر مبنی ڈرامہ سیریل ’’عہد وفا ‘‘کی آخری قسط کا بے چینی سے انتظار کیا جانے لگا۔۔ ڈرامہ سیریل ’’عہد وفا ‘‘ چار دوستوں کی کہانی پر مبنی ہے جو ان دنوں شہرت کی بلندیوں کو چھو رہا ہے۔ ڈرامے کے چار مرکزی کردار احد رضا میر، اسامہ خالد بٹ، وہاج علی اور علی اکبر ہیں جن کی دوستی نے دیکھنے والوں پر سحر طاری کر رکھا ہے وہیں زارہ نور عباس اور علیزے شاہ کی اداکاری نے اس سیریل کو کامیابی کے مقامتک پہچانے میں ایک اہم کردار ادا کیا۔ڈرامے میں احد رضا میر نے سعد کے نام سے پاک فوج کے افسر ، علی اکبر نے بیور و کریٹ ، اسامہ خالد بٹ نے سیاستدان اور وہاج علی نے ٹی وی اینکر کا کردار نبھایا ہے اور ان کی جاندار اداکاری کو سراہا جارہا ہے ۔‎

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.