فواد فلم ’’آن‘‘ میں زارا اورصنم کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائیں گے
فواد خان فلم ’’آن‘‘ میں زارا نورعباس اور صنم سعید کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے۔
ہمدم فلمز کے اعلان کے مطابق فواد خان، زارا نور عباس اور صنم سعید تینوں ستارے 2020 میں ریلیز ہونے والی فلم ’’آن‘‘ میں ساتھ نظر آئیں گے۔
فلم ’’آن‘‘ میں پہلی مرتبہ زارا فواد کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔ گزشتہ برس زارا نے فلم ’’پرے ہٹ لو‘‘ اور ’’چھلاوا‘‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے جب کہ فواد کی ’’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘‘ انتظار کے بعد بالآخر عید الفطر پر ریلیز ہورہی ہے۔
صنم سعید اس سے قبل فلم ’کیک‘‘ میں مرکزی کردار ادا کرچکی ہیں جسے گزشتہ برس نیٹ فلیکس پر بھی دکھایا گیا۔
معروف پروڈیوسر حسیب حسن کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم کی کہانی عمیرہ احمد نے لکھی جب کہ فواد کے مداحوں کو اس فلم کا بے چینی سے انتظار ہے۔
Email This Post
تبصرے بند ہیں.