ڈاکٹر فوزیہ سعید کی کتاب (On their own terms) کی تقریب رونمائی
معروف مصنفہ اور ڈی جی پاکستان نیشنل کونسل فار پرفارمنگ آرٹس اسلام آباد ڈاکٹر فوزیہ سعید کی کتاب (On their own terms) کی تقریب رونمائی آکسفورڈ لٹریچر فیسٹیول میں کراچی کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی۔
تقریب رونمائی میں عتقیہ اوڈھو اور مہتاب اکبر راشدی نے بھی شرکت کی۔
عتیقہ اوڈھو نے کتاب کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ کتاب ہمیں پاکستان میں ورکنگ ویمن اور عورتوں کے حقوق کی تحریکوں کے بارے میں معلو مات فراہم کرتی یے۔
انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر فوزیہ سعید نے اس کتاب کے ذریعے لیڈی ہیلتھ ورکر کی تحریک اور اس کی رہنما بشریٰ آرائیں اور پاکستان فشر فوک مچھیروں کی تحریک کی رہنما طاہرہ شاہ اور اور ڈاکٹر فوزیہ کی تحریک کو لوگوں سے روشناس کرایا ہے۔
تقریب میں نورالہدیٰ شاہ، کشور ناہید، غازی صلاح الدین شمیت دیگر شخصیات اور لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
Email This Post
تبصرے بند ہیں.